60 killed over 150 injured in Islamabad blast

60 killed over 150 injured in Islamabad blast

Postby pakalert on 20 Sep 2008, 17:14

blastnew209_l.jpg
blastnew209_l.jpg (36.06 KiB) Viewed 202 times

ISLAMABAD: At least 60 persons were killed and 150 others injured in an powerful explosion, which occurred inside a Five Star Hotel in front of Parliament House here today.

The blast was so powerful that the windowpanes of nearby buildings broke down. The blast was heard over a distance of a kilometer. The PTV and PM House are also reported to have been harmed. The blast caused to fell the nearby trees.

Soon after the blast, the ambulances arrived on the spot.

The sources said the blast is suicide in nature; however, the officials said nothing could be said about the nature of the blast. According to media reports, an explosive-laden vehicle blew up by ramming into Marriot Hotel.

According to eye-witnesses, there are large number of injured lying around. At least 25 people including foreigners were brought to Polyclinic hospital. Whereas sources were claming death of 40 persons in the blast while over 100 were injured.

The security personnel cordoned off the whole area around the blast site near Marriot Hotel. After the blast emergency has been imposed in the hospitals in Islamabad and Rawalpind.

Security has been intensified throughout the country.

There was no immediate claim of responsibility for the blast, and its exact cause was unclear. But Pakistan, a U.S. ally in the war on terror, has faced a wave of militant violence in recent weeks following army-led offensives against insurgents in its border regions, though the capital has avoided most of the bloodshed.

اسلام آباد: میرٹ ہوٹل میں دھماکہ،60ہلاک،150زخمی


اسلام آباد: اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مغربی ممالک کے شہریوں سمیت60سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 150سے زائد زخمی ہیںہلاک وزخمی ہونے والوں میں امریکی شہری بھی شامل ہیں جنہیں امریکی سفارتخانے منتقل کیاجارہاہے۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔زرائع کے مطابق میریٹ ہوٹل کی بالائی منزل بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ عمارت کا ایک حصہ آگ کی لپیٹ میں آگیاہے ۔آگ کی وجہ عمارت میں گیس کی لیکیج کو بتایاجارہاہے۔

اے آروائی ون ورلڈ کے نمائندے کے مطابق زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہے دھماکے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کوپمز، پولی کلینک اور اسلام آباد کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

دھماکہ کے بعد پولیس نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مختلف ہسپتالوں، ریسکیو 15 اور ایدھی کی ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کے باعث ہوٹل کی گیس لائنیں بھی پھٹ گئیں جس سے کئی منزلیں آگ کی نذر ہو گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ سے ہوٹل کے 33 کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ بعض عینی شاہدین کے مطابق افطار کی وجہ سے ہوٹل میں لوگوں کا بہت رش تھا اور دھماکہ کے نتیجہ میں افطار کیلئے آئے ہوئے لوگ نشانہ بنے۔ دھماکہ کے بعد ہوٹل اور اس کے گردونواح میں بجلی کی فراہمی میں تعطل آ گیا۔ دھماکہ سے ہوٹل کے اردگرد سمیت بلیو ایریا اور کئی کلومیٹر دائرے میں واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔


لاشوں کے ٹکڑے چاروں اطراف پھیلے ہوئے ہیں۔بہت سے زخمی افراد میرٹ ہوٹل کی عمارت کی کھڑکیوں سے مدد کےلئے پکار رہے ہیں ۔ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ دھماکہ خودکش حملہ تھاجو بارود سے بھرے ٹرک سے کیاگیا ۔

دھماکے کے نتیجے میں پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر اسلام آباد کی عمارت کو بھی نقصان پہنچاہے۔دھماکے کے بعد پورے اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ سیکورٹی اور پولیس اہلکاروں نے میرٹ ہوٹل کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیاہے۔

بعض غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق میرٹ ہوٹل کی عمارت کے گرنے کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے جس کے بعد عمارت کو فوری طور پر خالی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت میرٹ ہوٹل میں آئی ایم ایف ،ورلڈ بینگ اور امریکی ادارے کے اہلکار موجود تھے
pakalert
 
Posts: 97
Joined: 15 Sep 2008, 03:48

Return to Terrorism and Pakistan

Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 1 guest

cron